جی سی یونیورسٹی کانووکیشن: اینڈومنٹ فنڈ کیلئے 10 کروڑ کا اعلان

  • January 19, 2017 11:00 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پندرہوویں کانووکیشن میں چار سو پچیس گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں کانووکیشن میں پچپن پی ایچ ڈی اور تین سو ستر ایم فل کی ڈگریاں دی گئیں۔

کانووکیشن میں ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر سات طلباء کو گولڈ میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔

جی سی یو کے کانووکیشن میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانووکیشن میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین، صوبائی وزیر تعلیم رضا علی گیلانی، وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، رجسٹرار صبور خان سمیت مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔

gcu1

کانووکیشن سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے ایک لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات کو وظائف دیئے جاچکے ہیں ، مارچ میں یہ تعداد 2 لاکھ ہو جائےگی۔ پنجاب اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن مل کر یونیورسٹیوں کی ترقی کے لیئے کام کریں گے، پنجاب حکومت کالا شاہ کاکو کیمپس کے لیئے بھی فنڈز فراہم کرے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے لیئے 10کڑور روپے عطیہ کا اعلان کیا اور پنجاب حکومت کالا شاہ کاکو کیمپس کے لیئے بھی فنڈز فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ سودمند سرمایہ کاری ہے اور اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے پہلے بھی دل کھول کر وسائل فراہم کیے ہیں اورآئندہ بھی جتنے وسائل درکارہوںگے مہےا کرےں گے۔

gcu3

وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری جامعات کو وسائل کی لگاتار فراہمی ناگزیر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عدم برداشت،،انتہا پسندیاور تشدد کے رحجانات کے خاتمے کے لیئے ضروری ہے کہ یونیورسٹیوں میں ایسی تعلیم دی جائے جس میں نوجوانوں کو کسی ایک مکتبہ فکر کے تابعہ نہ کیا جائے،بلکہ انہیں متنوع نظریات سے روشناس کر اکر خود اپنا راستہ چننے کے لیئے آزاد کر دیا جائے اور انہیں نیک وبد میں تمیز کے لیئے تنقیدی زاویہ نگاہ اختیار کرنے کی تربیت دی جائے۔

gcu2

تعلیمی منصوبہ بندی اوراس پر عمل درآمد کے اختیارات اور مطلوبہ وسائل کی فراہمی کسی اور کی بجائے اساتذہ کو منتقل کرنا چاہیئے۔آکسفورڈ کے نامور عالم جون ہینری نیو مین کے بقول ایک مثالی یونیورسٹی نظریہ سازوں کے ایک ایسے طبقے پر مشتمل ہوتی ہے،جو کسی خارجی مقصد کی بجائے علم دوستی کی بنیاد پر فکری مباحث میں مگن رہتا ہے۔

gcu5


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *