ایف سی کالج لاہور: انٹرمیڈیٹ، ماسٹرز، ایم فل ڈگری میں داخلوں کا شیڈول
- July 20, 2017 12:34 pm PST
لاہور
فارمین کرسچیئن کالج لاہور میں فرسٹ ایئر، ماسٹرز اور ایم فل میں داخلوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف سی کالج نے اعلان کیا ہے کہ فیڈرل بورڈز کے تحت میڑک کا امتحان پاس کرنے والے طلباء فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اور اس کے لیے تمام تر تفصیلات کالج کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔
ایف سی کالج میں ایم فل اور ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کا بھی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایم بی اے، ایم فل اپلائیڈ اکنامکس، ایم فل بائیو ٹیکنالوجی، ایم فل کیمسٹری، ایم فل انگریزی، ایم فل اینوائرنمنٹل سائنسز، ایم فل فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ میں داخلوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
ایف سی کالج نے ایم فل مالیکیولر پتھالوجی اینڈ جیومکس، ایم فل فزکس، ایم فل سیاسیات، ایم فل پبلک پالیسی اور ایم ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلے کیے جارہے ہیں۔
ایف سی کالج نے مذکورہ پروگرامز میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی الگ الگ تاریخ رکھی ہے جبکہ داخلوں کے ساتھ طلباء کے تحریری امتحان بھی لیے جائیں گے جس کا شیڈول ایف سی کالج کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔