ایجوکیشن یونیورسٹی: 8 کیمپسز میں آنرز اور ماسٹرز میں آن لائن داخلے شروع

  • August 13, 2017 1:40 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے اپنے تمام کیمپسز میں بی ایس آنرز، بی ایڈ اور ایم اے پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ داخلے 20 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

ڈیرہ غازی خان کیمپس میں بی ایس کیمسٹری، بی ایس انگلش، بی یس آئی ٹی، ریاضی، زوالوجی، اکنامکس، باٹنی، فزکس کے مضمون میں بی ایس آنرز کے داخلے کیے جارہے ہیں۔ اس کیمپس میں ایم ایس سی زوالوجی، ایم ایس سی باٹنی، ایم ایس سی ایجوکیشن، ایم اے انگریزی، ایم ایس سی کیمسٹری میں بھی داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

جوہر آباد کیمپس میں بی بی اے آنرز، بی ایڈ آنرز، بی ایس انگلش، بی ایس آئی ٹی، بی ایس ریاضی، بی ایس کیمسٹری، ایم ایس سی ریاضی، ایم اے ایجوکیشن اور ایم اے انگریزی میں داخلے کھولے گئے ہیں۔

وہاڑی کیمپس میں بی ایڈ آنرز، بی ایس کیمسٹری، بی ایس انگریزی، بی ایس ریاضی، بی ایس آئی ٹی، بی ایس فزکس، ایم اے انگریزی اور ایم اے ایجوکیشن کے مضمون میں داخلے ہوں گے۔

فیصل آباد کیمپس میں بی ایڈ آنرز، بی ایس انگریزی، بی ایڈ ان سپیشل ایجوکیشن، بی ایس فزکس، بی ایس اکنامکس، بی ایس آئی ٹی، بی ایس زوالوجی، بی بی اے، بی ایس کیمسٹری، ایم اے اُردو، ایم اے ایجوکیشن، ایم اے انگریزی، ایم ایس سی زوالوجی، ایم فل ایجوکیشن اور ایم بی اے میں داخلے ہوں گے۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ملتان کیمپس میں بی بی اے، بی ایس آئی ٹی، بی ایڈ، بی ایس انگلش، بی ایس فزکس، ایم ایس سی آئی ٹی، ایم بی اے، ایم اے ایجوکیشن، ایم اے انگریزی کے داخلے ہوں گے۔

اٹک کیمپس میں بی ایڈ، بی ایس انگریزی، بی ایڈ سیکنڈری ایجوکیشن، بی ایس کیمسٹری، بی ایس ریاضی، ایم اے ایجوکیشن، ایم اے انگریزی، ایم فل ایجوکیشن اور ایم ایس ریاضی کے مضامین میں داخلے ہوں گے۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے تینوں کیمپسز میں ڈویژن میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈویژن آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز اور ڈویژن آف ایجوکیشن میں داخلے کیے جارہے ہیں۔

یونیورسٹی نے طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے داخلہ فارم بیس ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹیں بائیس ستمبر کو آویزاں کر دی جائیں گی۔ داخلوں کی مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *