پنجاب یونیورسٹی: ایم فل، پی ایچ ڈی میں داخلوں کا شیڈول جاری

  • July 23, 2017 11:33 am PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی چیئرپرسن ڈاکٹورل پروگرام کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے رواں سال ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ داخلہ فارم کل 24 جولائی سے ملنا شروع ہوں گے۔

فیکلٹی آف آرٹ اینڈ ہیومینٹیز میں ایم فل انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر، ایم فل پاکستان اسٹڈیز اور پی ایچ ڈی آرٹ اینڈ ڈیزائن میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی ساؤتھ ایشین اسٹڈیزمذکورہ مضامین میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 9 اور 10 اگست کو لیا جائے گا۔

فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہوریل سائنسز میں ایم فل کیمونیکیشن اسٹڈیز، ایم فل جینڈر اسٹڈیز، پی ایچ ڈی کیمونیکیشن اسٹڈیز اور پی ایچ ڈی جینڈر اسٹڈیز میں بھی داخلے کیے جائیں گے۔ ایم فل سوشیالوجی، ایجوکیشن، پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ، ایم فل سیاسیات، ایم فل انٹرنیشنل ریلیشنز، پی ایچ ڈی سوشیالوجی، پبلک ہیلتھ، پی ایچ ڈی سیاسیات اور پی ایچ ڈی انٹرنیشنل ریلیشنز بھی شامل ہیں۔ جس کے لیے انٹری ٹٰیسٹ 11 اگست سے شروع ہوں گے۔

ایم ایس کامرس میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 9 اگست کو لیا جائے گا۔

فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ایم فل پبلک ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ 15 اگست کو ہوگا۔

ایم ایس اور پی ایچ ڈی ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، کیمیکل انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے بھی ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی اسلامیات کیلئے ٹیسٹ 9 اور 10 اگست کو ہوں گے۔

فیکلٹی آف لائف سائنسز میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اپلائیڈ سائیکالوجی، کلینیکل سائیکالوجی، اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی، ایگرکلچر سائنسز، مالیکیولر بائیولوجی، باٹنی، زوالوجی اور مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹیکس میں بھی داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

فیکلٹی آف اوریئنٹل لرننگ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی عربی، کشمیریات، فارسی، پنجابی اور اُردو مضامین میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

فیکلٹی آف سائنس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کیمسٹری، ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز، ریاضی، ہائی انرجی فزکس، جغرافیہ، فزکس، شماریات، جیالوجی، سالڈ سٹیٹ فزکس اور سپیش سائنس میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مذکورہ تمام کلیات میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو کیا جائے گا جس کے بعد اُمیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔

ایم ایس، ایم فل اور ایم ایس سی میں داخلوں کے لیے بی ایس آنرز کی ڈگری کی شرط جبکہ پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے ایم فل میں کم از کم 3 سی جی پی اے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

یونیورسٹی نے شرط عائد کی ہے کہ ایم فل میں داخلوں کے لیے 50 فیصد نمبرز جبکہ پی ایچ ڈی کے ٹیسٹ میں 70 فیصد نمبرز حاصل کرنا ہوں گے۔ یونیورسٹی نے ان داخلوں کے لیے میرٹ فارمولہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *