بہاو الدین زکریا یونیورسٹی: ماسٹرز میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری

  • September 7, 2018 4:08 pm PST
taleemizavia single page

ملتان: احمد رضا

بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز میں داخلوں کے لیے پہلی میرٹ لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں۔ یونیورسٹی مین کیمپس اور لیہ کیمپس میں مجموعی طور پر 58 مضامین میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری کی گئی ہیں۔

داخلوں کی میرٹ لسٹیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں، میرٹ میں شامل طلباء و طالبات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 10 ستمبر تک اپنی فیسیں جمع کرادیں۔

بہاو الدین زکریا یونیورسٹی نے ایم ایس سی اپلائیڈ سائیکالوجی، ایم اے کیمونیکیشن اسٹڈیز، ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ایم اے ایجوکیشن، ایم اے سپیشل ایجوکیشن، ایم اے جینڈر اسٹڈیز، ایم ایس سی جغرافیہ، ایم اے تاریخ، ایم اے انٹرنیشنل ریلیشن، ایم اے پاکستان اسٹڈیز، ایم اے فلاسفی، ایم اے گورننس اینڈ پبلک پالیسی میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری کی ہیں۔

ایم اے سیاسیات، ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن، ایم اے پبلک پالیسی، ایم اے انتھروپالوجی، ایم ایس سی سوشیالوجی، ایم ایس سی سپورٹس سائنسز، ایم اے اُردو، ایم ایس سی بزنس اکنامکس، ایم ایس سی اکنامکس، ایم کام، ایم ایس سی اکاونٹنگ اینڈ فنانس، ایم ایس سی انشورنس ایںڈ رسک مینجمنٹ، ایم بی اے بینکنگ اینڈ فنانس، ایم بی اے ہیومن ریسورس مینجمنٹ، ایم بی اے مارکیٹنگ آف فنانشل سروسز، ایم بی اے، ایم بی اے ایگزیکٹو، ایم اے عربی کی میرٹ لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ایم اے انگریزی، ایم اے اسلامیات، ایم ایس سی ریاضی، ایم ایس سی بائیو کیمسٹری، ماسٹر آف کیمپوٹر سائنس، ماسٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایم ایس سی اپلائیڈ فزکس، ایم ایس سی فزکس، ایم ایس سی بائیو سٹیٹسٹکس، ایم ایس سی ٹیلی کیمونیکیشن سسٹم، ایم ایس سی بائیو ٹیکنالوجی، ایم ایس سی باٹنی، ایم ایس سی زوالوجی کی لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔

بی زیڈ یو لیہ کیمپس میں ایم اے ایجوکیشن، ایم اے انگلش، ایم اے سوشیالوجی، ایم ایڈ ایجوکیشن، ایم ایس سی اپلائیڈ سائیکالوجی، ایم ایس سی اکنامکس، ایم ایس سی ریاضی میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.