کینئرڈ کالج لاہور میں بی ایس آنرز، ایم فل میں داخلوں کا اعلان
- December 9, 2017 8:02 pm PST
لاہور: کینئرڈ کالج نے بی ایس آنرز اور ایم فل میں داخلوں کا اعلان کر دیا، بی ایس آنرز کے 18 مضامین اور ایم فل کے چھ مضامین میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کینئرڈ کالج نے بی ایس آنرز اور ایم فل میں داخلوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے طالبات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ داخلوں کیلئے فارم 18 دسمبر تک جمع کراسکتی ہیں۔
شیڈول کے مطابق ریزرو سیٹوں پر داخلوں کیلئے انٹرویوز 3 جنوری کو لیے جائیں گے۔ ایم فل میں داخلے کے لیے 2٫5 سی جی پی اے اور 60 فیصد نمبروں کی شرط عائد کی گئی ہے۔
کینئرڈ کالج میں بی ایس آنرز میں باٹنی، کیمسٹری، بائیو کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، اکنامکس، ایجوکیشن، اینوائرنمنٹل سائنسز، جغرافیہ، انٹرنیشنل ریلیشنز مین داخلے ہوں گے۔
بی ایس آنرز ریاضی، فزکس، سیاسیات، نفسیات، شماریات، اُردو اور زوالوجی میں داخلے ہوں گے۔ کینئرڈ کالج میں پانچ سالہ ایل ایل بی میں داخلوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ایم فل اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، بائیو کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، انٹرنیشنل ریلیشنز، پولٹیکل سائنس اور ایم فل شماریات میں داخلوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
کینئرڈ کالج نے ایم فل میں داخلوں کے لیے شرط عائد کی ہے کہ اُمیدوار نے گیٹ ٹیسٹ میں کم از کم پچاس فیصد نمبرز حاصل ہوں۔
Kia m.Phil Urdu k admission ni start hue????yh bs 6 sbjt main hi m.Phil ho RHA h