ورچوئل یونیورسٹی: بی ایس آنرز، ایم اے میں داخلوں کا شیڈول جاری

  • August 27, 2017 9:21 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

ورچوئل یونیورسٹی پاکستان نے اپنے تمام کیمپسز میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ میں دو سالہ ایم ایس بزنس ایڈمنسٹریشن، اکاؤنٹنگ، بنکنگ اینڈ فنانس، بزنس اکنامکس، بزنس سٹڈیز، کامرس، فنانس، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، آپریشنز اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے مضامین میں داخلوں کا اعلان کیا ہے۔

چار سالہ بی ایس آنرز میں بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مارکیٹنگ اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ورچوئل یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں بھی داخلوں کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں بھی داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ داخلوں کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے داخلے آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *