پنجاب: انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

  • June 4, 2018 10:18 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے انجینئرنگ اداروں میں بی ایس سی داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں یو ای ٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یو ای ٹی لاہور کے تحت یہ انٹری ٹیسٹ 15 جولائی کو صوبے کے تیرہ شہروں کے امتحانی مراکز میں لیا جائے گا۔

انٹری ٹیسٹ یو ای ٹی مین کیمپس لاہور، کالا شاہ کاکو کیمپس، یو ای ٹی ٹیکسلا، انجینئرنگ کالج بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالج خانیوال روڈ ملتان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول، یونیورسٹی آف گجرات گجرات، ڈاکٹراے ۔کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میانوالی ، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان،قائداظم کالج آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی ساہیوال شامل ہیں۔

جن طلباء نے انٹرمیڈ یٹ پری انجینئرنگ یا اس کے مساوی ڈگری حاصل کر رکھی ہے وہ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی حکام نے انٹری ٹیسٹ کے لیے پانچ سو روپے فیس مقرر کی ہے اور طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گیارہ جون سے لیکر تین جولائی تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد اُمیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

امیدوار کو ہدایات کی گئی ہیں کہ اس سینٹر کا انتخاب کریں جو ان کے ڈومیسائل ضلع/رہائش کے قریب ہو۔ ہر سینٹر میں محدود نشستیں پُر ہو گئیں تو انہیں متبادل ٹیسٹ سینٹر کا انتخاب کرنا ہو گا۔منتخب کردہ ٹیسٹ سینٹرز میں امیدواروں کی سہولت کیلئے کمپیوٹر اور پرنٹر کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تا کہ امیدوار کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔

انٹری ٹیسٹ میں طبیعات سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات 30فیصد، ریاضی30فیصد، انگریزی10فیصد اور اختیاری مضمون میں پو چھے جانے والے سوالات30فیصدہوں گے۔

داخلہ ٹیسٹ ایف ایس سی /انٹرمیڈیٹ کے معیار کا ہو گا۔ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے طلبہ و طالبات طبیعات،ریاضی اور انگریزی کے لازمی جبکہ انٹر میڈیٹ میں اپنے مضامین کے حساب سے کیمسٹری،کمپیوٹر سائنس اور شماریات کے مضامین میں ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے اور پری میڈیکل کے طلبا و طالبات طبیعات، کیمسٹری ،انگریزی اور بیالوجی کے مضامین میں امتحان دیں گے۔

جبکہ ڈپلومہ آف ایسو سی ایٹ انجینئرنگ/بی ٹیک(پاس) والے امیداوان کیمسٹری یا کمپیوٹر سائنس کو بطور اختیاری مضمون انتخاب کر سکتے ہیں۔امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹیسٹ مرکز میں انٹری کے دوران امیدوار کو شناخت کیلئے تصویر والا دستاویزی ثبوت جیسے اصل قومی شناختی کارڈ ،میٹرک کی سند/اے لیول کی صورت میں سٹیٹمنٹ آف انٹری،ڈومیسائل وغیرہ ہر صورت میں مہیا کرنا لازم ہے۔بصورت دیگر امیدوار مشترکہ دیگر ڈاخلہ ٹیسٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

انٹری ٹیسٹ ٹوکن ملک بھر کے تمام بڑے شہروں جن لاہور، کراچی ،کوئٹہ،پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، اٹک کینٹ، واہ کینٹ، ٹیکسلا، حیدرآباد، سکھر، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رحیم یار خاں، ملتان، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جہلم، چکوال، میر پور آزاد جموں کشمیر، مظفرآباد آزاد جموں کشمیر، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، لیہ اور جھنگ میں حبیب بینک کی نامزد برانچوں پر دستیاب ہوں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *