پنجاب یونیورسٹی داخلے: صرف 6 شعبوں میں انٹری ٹیسٹ ہوں گے

  • July 7, 2018 1:02 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

تعلیمی سال 2018-19ء میں داخلوں کے لیے پنجاب یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے فارم یونیورسٹی کے متعلقہ شعبہ جات سے سوموار 9 جولائی سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے 84 شعبہ جات میں سے صرف چھ شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلے ہوں گے جبکہ باقی ماندہ شعبہ جات میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے کیے جائیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹیکس ، کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں بی ایس آنرز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ایم اے ایم ایس میں داخلوں کے لیے ہیلے کالج آف کامرس، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، پنجاب یونیورسٹی لاء کالج ﴿صرف ایل ایل بی تین سالہ﴾ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی گجرانوالہ کیمپس میں ساڑھے تین سالہ ایم کام، بی بی اے آنرز بینکنگ اینڈ فنانس، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایل ایل بی تین سالہ، ایم ایس سی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ہوگا۔

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں بھی ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنا لازمی ہوگا۔

پنجاب یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے مذکورہ شعبہ جات نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا الگ الگ شیڈول جاری کیا ہے جس کی تفصیلات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے گجرانوالہ اور جہلم کیمپس میں ایوننگ، آفٹر نون یا ریپلیکا پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس سی انجینئرنگ پروگرامز میں داخلوں کے لیے یو ای ٹی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نمبرو ں کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی مقرر کی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *