اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کردیا

  • December 9, 2017 3:41 pm PST
taleemizavia single page

پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کردیا۔ داخلوں کے لیے طلباء کے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے جائیں گے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باٹنی، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس ، اسلامک تھیالوجی، مینجمنٹ سائنسز ، جینیٹکس ، پولیٹیکل سائنس ، فزکس، اردو اور زوالوجی میں ایم فل /ایم ایس اور باٹنی ، کیمسٹری ، کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں داخلے کیے جارہے ہیں۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں انگلش ، اسلامک تھیالوجی، مینجمنٹ سائنسز، پاکستان سٹڈیز، فزکس ، شماریات ، اردو اور زوالوجی میں پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے 20دسمبر تک درخواست دی جاسکتی ہے۔ کاغذات کی سکروٹنی 22 دسمبر کو مکمل ہو گی۔

انٹری ٹیسٹ 30اور31 دسمبر کو ہونگے۔ نتیجہ 5جنوری کو جاری کیا جائیگا۔ انٹرویوز 11 جنوری اورکلاسز کا آغاز 22 جنوری کو ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *