یونیورسٹی کی طالبہ نے مس ارتھ 2018 کا مقابلہ جیت لیا

    November 4, 2018 7:20 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک: مس ارتھ 2018 کا تاج ویتنام کی حسینہ نے اپنے نام کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مس ارتھ 2018 کا ٹائٹل ویتنام کی ’Phuong Khanh Nguyen‘ نامی 23 سالہ حسینہ نے جیت لیا ہے۔

فلپائن کے دارلحکومت منیلا میں سجے مقابلہ حسن میں 86 حسیناؤں نے حصہ لیا تھا۔ فونگ یونیورسٹی میں مارکیٹنگ کی طالبہ ہیں اور اُنھیں ماڈلنگ کا پندرہ سال کی عمر سے شوق تھا. وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں. فونگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی میں تعلیمی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں لیکن وہ روز مرہ کی مصروفیات سے ہٹ کر ماڈلنگ کرتی ہیں‌.

فونگ نے مقابلے جیتنے پر انگریزی زبان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی میری پہلی زبان نہیں ہے لیکن میں بولنے کی کوشش کروں گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ اُن کا ہیش ٹیگ Conflict ہے۔ ہماری دُنیا میں کچھ بھی پریفیکشن نہیں ہے، Conflict ہماری روز مرہ کی زندگی کا حصہ ہے۔ بحیثیت انسان ہم خود اپنی ذات کے ساتھ دیانت دار ہو کر Conflict سے بچ سکتے ہیں۔ اپنی ذات سے دیانتداری کر کے ہم دُنیا کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

جج نے فونگ سے سوال کیا کہ اکیسویں صدی کی نسل کے لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ فونگ نے جواب دیا کہ نظر انداز کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہمارے پاس بہت ساری ٹیکنالوجیز ہیں، ہم سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں اور صرف اپنی ذات کے گرد ہماری سوچ محدود رہتی ہے۔

ہمیں اپنا وقت اس کائنات کے بارے میں سوچنے کا وقت نکالنا چاہیے کہ کائنات میں کیا ہو رہا ہے؟ لاکھوں لوگوں کے صرف ایک عمل سے دُنیا کو ہم بدل سکتے ہیں۔