گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ماحولیات پر پوسٹرز نمائش
- December 14, 2016 12:14 am PST
لاہور
پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور دُنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیوں پر زوالوجی کے طلباء نے انتہائی معنی خیز پوسٹرز ڈیزائن کیے ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی کے پچیس سے زائد طلباء و طالبات کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر پوسٹرز بنانے کا مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں زمین کے رونے کی منظر کشی والا پوسٹر توجہ کا مرکز رہا۔
طالب علموں نے ان پوسٹرز میں یہ بھی نمایاں کیا کہ درختوں کے کاٹنے اور درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کی وجہ سے زندگی مشکل ہوتی جارہی ہے۔
ایک پوسٹر میں طالب علم نے گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اسباب پر بھی توجہ دلائی ہے۔
طلباء کے درمیان اس مقابلے میں بہترین پوسٹر بنانے پر نوید مشتاق اور عارف اللہ نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں زوالوجی کے علاوہ شعبہ نفسیات کے طالب علم بھی شامل ہوئے چنانچہ نفسیات کی طالبہ فرح اقبال اور خدیجہ سعید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
طلباء کے تیار کردہ ان پوسٹرز کو دیکھنے کے لیے ڈین ڈاکٹر اسلام اللہ خان، ڈاکٹر ریاض، ایڈیشنل رجسٹرار صبور خان نے بھی شرکت کی۔