چین کا شہر ووزہان: پانی پر قائم 7 ہزار سال قدیم شہر
- September 17, 2016 6:06 pm PST
عنیزہ بتول، لاہور
اس شہر نے سابق طرزوں اور قدیم پانی کے قصبوں کی خصوصیات کو اب تک برقرار رکھا ہوا ہے۔اس شہر کی قدیم تاریخ یہا ں کے پتھر پل، پتھر راستوں اور نازک لکڑی کے نقوش کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے۔
ووزہان جوکہ چین کے شمالی صوبہ زہیجیانگ میں واقع ہے۔ یہ دریائے یانگزے کے جنوب میں واقع چھ مشہور قدیم پانی کی بستیوں میں سے ایک ہے۔
یہ اس مثلث کے اندر آتا ہےجوسیاحت کے لیے مشہور تین شہر شنگھائی حنگزہاوو اور سزہاوو مل کربناتے ہیں۔
ووزہان تقریبا 19۔71 کلومیٹر2 (27.49 مربع میل) کے علاقے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی کل آبادی 6000 ہے جس میں سے تقریبآ 12000 مستقل رہائشی ہیں۔
زہیجیانگ صوبہ کے ٹونگایانگ میں واقع ووزہان، حنگزہاوو سے تقریباً 80 کلومیٹر (50 میل) اور شنگھائی سے 140 کلومیٹر (87 میل) کے فاصلے پر واقع ہے اوراس کی اکثر عمارتیں منگ اور چنگ سلطنت 1912-1368ء کے دوران تعمیر کی گئیں ہیں۔
مشہور بیجنگ حنگزہاوو گرینڈ نہر جو شہر کےبیچوں بیچ چلتی ہے دریاؤں اور نہروں کے جال کے ذریعے ووزہان کے پورے علاقے کو پانی سے سیراب کرتی ہے۔
ا ن متعدد نہروں نے، جو شہر کے بیچوں بیچ چلتی ہیں اس شہر کو چار قدرتی حصوں میں تقسیم کردیا ہے جنہیں مقامی افراد بالترتیب دونگزہا، نانزہا، ایزہا اور بییزہا کہتے ہیں ۔
تقریباً ایک ہزار سال پہلے جب طویل سڑ کیں ایجاد نہیں ہوئ تھی نہرکو مشرقی چین کے شمالی اور جنوبی خطوں کے درمیان اشیاءاور ثقافت کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔
اگرچہ اپنی تاریخ اور ثقافت کے لئے مشہور ووزہان نویں صدی میں آباد ہوا لیکن پہلا آبادکار یہاں اندازً سات ہزار سال پہلے پتھر کے دورکے لوگوں نے کیا۔
۔ تاریخی ریکارڈ کے مطابق، ووزہان ضلع کا مشرقی گاؤں اانکحن زمانہ پتھرکی مجیابان تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔
تقریباً1،000 سال سے، ووزہان نے کبھی اس کا نام، پانی کا نظام یا طرز زندگی کو نھیں بدلا ۔بلکہ انہوں نے بہت ماہرانہ انداز میں فن تعمیر اور نہروں کے نظام کو بحال کیا ہے۔
اور بعض دریا کے پاس گھروں کو پانی کی سطح سے اوپر اُٹھانے کے لیے ان کو ستونوں پر تعمیر کر رہے ہیں۔
سینکڑوں سال تک،یہاں رہنے والے دریاؤں کے قریب اپنے مکانات اور پل کے قریب تجارت گاہیں تعمیر کرتے رہے ہیں یہ قدیم بندرگاہیں اور پا نی کے قریب عمارتیں آج بھی موجود ہیں۔
پل کے اندر پل’ جو سیا حوں کے لئے اہم پرکشش مقامات میں سے ایک ہے، دور قدیم پلوں کی مدد سے بنایا گیاجن میں سےایک تونگ جی پل ہے جو مغرب سے مشرق کی طرف دریا پار کراتا ہے اور دوسرا رانجا پل ہے جوشمال سے جنوب کی طرف ہے ۔
یہ پل پورے چاند کو دیکھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہےاور یہ خاص طورپر پورے چاند کی رات کو بہت خوبصورت نظر آتا ہے جب پل کے نیچے کے پانی میں چاند کی عکاسی ہوتی ہے۔1991 ء میں ووزہان کو تاریخ اور ثقافت کے لحاظ سے قدیم صوبائی شہر مانا گیا۔
ایک اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ 19 نومبر 2014 میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووزہان میں منعقد ہوئی۔اس کے بعد یہ شہر اس کانفرنس کا مستقل پنڈال بن چکا ہے۔