سعودی شہزادی فیشن میگزین کے کور پیج کی زینت بن گئیں

  • June 1, 2018 11:35 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد سعودی شہزادی نے بھی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔

مشہور فیشن میگزین ووگ نے اپنے عرب ایڈیشن ووگ عریبیہ کے جون میں آنے والے شمارے کے سرورق کی رونمائی کی جس کے سرورق کی زینت کوئی اور نہیں بلکہ خود شہزادی حیفہ بنت عبداللہ السعود ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق ووگ عربیہ نے جون کے مہینے سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کا جشن منانے کیلئے شہزادی کی تصویر سرورق پر لگائی ہے۔

یہ اس میگزین کا سعودی عرب کے لئے وقف کیا گیا پہلا شمارہ ہے جس کے سرورق پر شہزادی حیفہ گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی اسٹیرنگ وہیل پر ہاتھ رکھے نظر آ رہی ہیں۔

ووگ عربیہ کے ایڈیٹر ان چیف کاکہنا تھا کہ’عزت مآب شہزادی واقعی شاندار، باعزت اور مہربان خاتون ہیں۔

تین بچوں کی والدہ شہزادی اپنے وقت کو خاندان اور آرٹ کے درمیان تقسیم کرتی ہیں،جب میں نے جون کے شمارے کے سرورق کے لئے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کیلئے رضامندی ظاہر کرکے ہمیں بہت عزت بخشی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *