ورلڈ سکالرز کپ: پاک تُرک سکول کے 5 گولڈ اور 7 سلور میڈلز

  • July 2, 2017 7:20 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

ویتنام میں ورلڈ سکالرز کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں ان مقابلوں میں دُنیا بھر سے 50 ممالک کے 3 ہزار طلباء نے شرکت کی۔ یہ مقابلہ 26 جون سے یکم جولائی تک جاری رہے۔

پاکستان سے پاک تُرک سکول کے وفد نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

PakTurk1

طلباء کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ، میوزک اور تاریخ کے مضامین پر مبنی مقابلہ جات کرائے گئے۔

ان مقابلوں میں سکالرز رائٹنگز، سکالرز باؤلز اور سکالرز ڈیبیٹس کے مقابلے انتہائی دلچسپ رہے۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں طلباء نے اپنی سُروں کے رنگ بھی بکھیرے اور گائیگی کے زبردست مقابلہ جات ہوئے۔

PakTurk

پاک تُرک سکول کے وفد نے مجموعی طور پر مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائی جس پر انہیں 5 گولڈ میڈلز جبکہ 7 سلور میڈلز سے نوازا گیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *