اسلام آباد کے سکول میں طالبعلم اُسامہ نے خود کُشی کیوں کی؟

  • January 17, 2017 12:09 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

المدینہ سیکنڈری پبلک سکول اسلام آباد کے کے طالبعلم اُسامہ کی موت کو پمز نے خود کُشی قرار دے دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سر کے قریب سے گولی چلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق طالب علم اسامہ نے پستول سے کلاس روم کے اندر خود کو گولی ماری۔ خود کُشی کرنے والے اُسامہ کے چھوٹے بھائی نے بتایا ہے کہ بھائی نے بریک ٹائم میں خط دے کر سکول کے پرنسل کے پاس بھیجا اور اس کے بعد جب وہ کلاس سے باہر نکلا تو اچانک گولی چلنے کی آواز آ ئی۔

اُسامہ کے دوستوں کے بیانات کے مطابق واقعہ سے قبل اسامہ بالکل نارمل تھا۔ بچے کے چچا کا کہنا ہے کہ تحقیق ہونی چاہئے کہ بچہ پستول لیکر اسکول میں کیسے داخل ہوا۔

ابتدائی تفتیش میں یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جو خط پرنسپل کو بھجوایا گیا اُس کی لکھائی اُسامہ کی نہیں ہے۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کلاس فیلوز، دوستوں اور اساتذہ کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔

پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اُسامہ نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی ماری اور خط میں جس سکول ٹیچر کا تذکرہ کیا گیا ہے اس کے مطابق اُسامہ کو وہ خاتون ٹیچر پسند تھی تاہم ٹیچر کے رویے کی بناء پر وہ دلبرداشتہ تھا۔ اُسامہ اس سکول میں ساتوویں جماعت کا طالبعلم تھا، پولیس نے سکول کی ٹیچر کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *