جامعہ پنجاب کا نیا وائس چانسلر کون؟غیر ملکی پروفیسرز بھی دوڑ میں

  • May 22, 2018 12:23 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: عاصم قریشی

پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو 102 اُمیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان درخواستوں کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن شارٹ لسٹ کرے گا۔ اُمیدواروں میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز سمیت ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز بھی شامل ہیں۔

تعلیمی زاویہ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر فضل احمد خالد، سابق وائس چانسلر لاہور کالج ڈاکٹر رخسانہ کوثر، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر زکریا ذاکر، موجودہ قائمقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹٰی ڈاکٹر ناصرہ جبیں، وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر رؤف اعظم، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی، وائس چانسلر یو ای ٹی ٹیکسلا ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے بھی پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

دستاویزات کے مطابق اُمیدواروں میں ڈاکٹر طارق محمود انصاری، ڈاکٹر تحسین محمود اسلم، ڈاکٹر مبشر احمد، محمد عمر خان خٹک، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر ریاض احمد، رسول بخش بہرام، ڈاکٹر ظاہر جاوید پراچہ، ڈاکٹر اختر علی ملک، ڈاکٹر تنویر زہرا بخاری، ڈاکٹر ندیم ملک، محمد مختار، ڈاکٹر عامر محمد خان، ڈاکٹر محمد امتیاز شفیق، رانا اعجاز احمد، ڈاکٹر کاشف الرحمن، ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈاکٹر شاہد محبوب رانا شامل ہیں۔

اُمیدواروں میں ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت، شاہد محمود بیگ، ڈاکٹر خالد حسین، ڈاکٹر ایاز محمد، ڈاکٹر قیصر عباس، ڈاکٹر محمد اشرف، داکٹر راؤ محمد افضل خان، ڈاکٹر مقبول حسین سیال، ڈاکٹر ظفر اقبال، نعمت اللہ، ڈاکٹر سید سعید الحسن، پیر محمد احمد بودلہ، شوکت اقبال، سید محمد اویس، ڈاکٹر عبد الرحمن خالد مدنی، ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، ڈاکٹر فرح ملک، ڈاکٹر ممتاز اختر، محمد ادریس، ڈاکٹر محمد عابد کھرل، ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد، عبد الصبور، ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر کنول امین شامل ہیں۔

اُمیدواروں میں محمد حنیف اختر، ڈاکٹر سید منصور سرور، ڈاکٹر عارف جاوید، ڈاکٹر محمد مکشوف اطہر، ڈاکٹر شہزاد عالم، اسلام اللہ خان، محمد اشتیاق قادری، ڈاکٹر کوثر ملک، ڈاکٹر عابد حسین، سید حسین رضا ہمدانی، ڈاکٹر محمد غفار ڈوگر، ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری، ڈاکٹر محمد ظریف، ڈاکٹر محمد لطیف، ڈاکٹر شاہد رضا، عامر رضا خان، ڈاکٹر محمد ارشد نے بھی درخواست جمع کرائی ہے۔

ڈاکٹر شاہد مُنیر، ڈاکٹر زید محمود، ڈاکٹر محمد اصغر، ڈاکٹر اشفاق احمد مان، ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر خالد محمود، مسعود اشرف راجہ، ڈاکٹر عبد الغفار، ڈاکٹر محمد سرور، ڈاکٹر شاہد کمال، ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈاکٹر ناصر محمود، ڈاکٹر محمد احسان ملک، ڈاکٹر محمد زبیر، ڈاکٹر طیب حسنین، مظہر علی خان، ڈاکٹر اللہ بخش، ڈاکٹر محمد اختر، ڈاکٹر صالحہ نغمی حبیب اللہ، اے زید ہلالی، ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر طاہر کامران، ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، ڈاکٹر عبد الرؤف، ڈاکٹر محمد ذیشان دانش، ڈاکٹر جاوید احمد اور ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ اُمیدواروں میں سے چالیس ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے جس کے بعد انہیں انٹرویوز کے لیے کال لیٹرز جاری ہوں گے۔ معروف صنعتکار عبد الرزاق داؤد کی سربراہی میں قائم سرچ کمیٹی اُمیدواروں کے انٹرویوز کرے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے 14 اپریل کو حکومت پنجاب کو جامعہ میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے چھ ہفتوں میں پراسیس مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔


  1. یہ داود رزاق صاحب کی کیا تعلیمی قابلیت یے کہ وہ وائس چانسلر سیلیکٹ کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *