امریکہ کا جامعہ نعیمیہ لاہور کے 100 طلباء کیلئے سکالر شپ پروگرام

  • June 21, 2017 12:49 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: محمد بشارت

امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیو نے جامعہ نعیمیہ لاہور کا خصوصی دورہ کیا اور اس دورے کے دوران اُنہوں نے جامعہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی سے ملاقات کی۔

امریکی قونصل جنرل کو جامعہ نعیمیہ میں جاری پروگرامز اور طلباء سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

امریکہ نے جامعہ نعیمیہ کیلئے مائیکرو ایکسس سکالر شپ پروگرام کا اجراء کر دیا ہے اور اس پروگرام کے تحت مدرسے کے 50 لڑکے جبکہ 50 لڑکیوں کو امریکی سکالر شپ دی جائے گی اور ان طلباء کو سکالر شپ دینے کے لیے سکروٹنی مدرسے کی جانب سے کی جائے گی۔

سکالر شپ پروگرام کے تحت مدرسے کے طلباء کو انگریزی زبان سیکھائی جائے گی اور زبان سیکھانے کا یہ کورس دو سال کے عرصہ پر محیط ہے۔

us

اس سکالر شپ پروگرام کے تحت امریکہ لاہور کی این جی او لائس کے ساتھ اشتراک کر کے جامعہ نعیمیہ کو اساتذہ فراہم کرے گی اور ان اساتذہ کی تنخواہوں اور طلباء کی فیسیں امریکہ کی جانب سے ادا کی جائیں گی۔

امریکی سکالر شپ کے لیے اُن طلباء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جن کی عمر 14 سال سے لے کر 18 سال تک ہوگی اور اس کے لیے کم از کم میڑک تعلیم کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے اپنے اس دورے کے موقع پر جامعہ نعیمیہ کی دینی خدمات کو سراہا۔ امریکی وفد نے جامعہ نعیمیہ کے تدریسی بلاک، لائبریری اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹیٹیوٹ کا معائنہ بھی کیا۔ امریکی قونصل جنرل نے مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے مزارات پر بھی حاضری دی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *