پاکستان امریکہ نالج کوریڈور، پی ایچ ڈی رجسٹریشن میں توسیع

  • January 20, 2018 3:02 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

پاکستان امریکہ نالج کوریڈور کے تحت ملک بھر سے سکالرز کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ بھیجا جارہا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امریکہ سے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔

حکومت پاکستان اس معائدے کے تحت سکالر شپ پر اُمیدواروں کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ کی یونیورسٹیز میں بھیجے گی جس میں 25 سے زائد مضامین شامل ہیں۔

امریکہ کی یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز، ڈیزائن اینڈ میڈیا، واٹر ریسورسز انرجی، سوشل سائنسز، فزیکل سائنسز، بزنس سائنسز، ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکورٹی کے مضامین شامل ہیں۔

ویٹرنری سائنسز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ایمرجنگ ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، کمپیوٹرز، میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، بائیو ٹیکنالوجی، ٹیلی کیمونیکیشنز، ہیومن میڈ میٹریل، روبوٹکس اور مائیکرو الیکٹرونکس کے مضامین میں پی ایچ ڈی کے لیے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے شرط عائد کی ہے کہ ایم فل ڈگری کے حامل ایسے اُمیدوار جن کی عمر 40 سال سے کم ہے وہ اس سکالر شپ کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

اس سکالر شپ کے تحت منتخب ہونے والے اُمیدواروں سے شوریٹی بانڈز بھی دستخط کرائے جائیں گے جس کے تحت امریکہ سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان کی یونیورسٹی میں پانچ سال تدریسی فرائض سر انجام دینے کے پاپند ہوں گے۔

پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے انٹرنیشنل جی آر ای اور جی میٹ کے ٹیسٹ میں 130 وربل اور 136 کوانٹیٹو سیکشن میں سکور حاصل کرنے کی شرط بھی عائد ہے۔ جبکہ اکیڈمک کیرئیر میں دو سے زائد سیکنڈ ڈویژن کے حامل اُمیدواروں کو نااہل تصور کیا جائے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے مطابق پی ایچ ڈی سکالر شپ گرانٹ پانچ سال کے عرصے کے لیے دی جائے گی اور اس دورانیہ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

پاکستان اور امریکہ کی حکومت کے درمیان 22 اکتوبر 2015ء میں ابتدائی معائدہ ہوا تھا جسے عملی طور پر 29 فروری 2016ء میں حتمی شکل دی گئی۔ یو ایس پاکستان نالج کوریڈور معائدے کے تحت 10 ہزار پاکستانی طلباء کو آئندہ دس سال میں امریکہ سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کے لیے بھیجا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *