اردو یونیورسٹی، اساتذہ وغیر تدریسی ملازمین کیلئے طبی سہولتیں بحال

  • February 16, 2018 12:38 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الظاف حسین نے آغا خان اور اَسکے زیلی اسپتالوں میں اساتذہ اورغیر تدریسی ملازمین کے لیے طبی سہولتیں بحال کر دی ہیں جبکہ جلد ہی لیاقت نیشنل اسپتال میں بھی یہ سہولت بحال کر دی جائے گی۔

اب تمام اساتذہ اورغیر تدریسی ملازمین حسب سابق طبی سہولت سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں کئی ماہ سے بندش کا شکار طبی سہولت بحال کرنے کے لیے کنونئیر میڈیکل کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد و اراکین کمیٹی نجم العاررفین اور ٹریثرار دانش احسان کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ملازمین کوطبی سہولت فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیںجس پر انہوں نے جامعہ میں موجود التوا کا شکار بلز کا جائزہ لیا۔

اور آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال کے نمائندوں سے رابطہ کر کے انہیں قائل کیا جامعہ کی طرف سے ابھی جزوی ادائیگی کی جارہی ہے اور جلد ہی مکمل ادائیگی کردی جائے گی لہذا اساتذہ اورغیر تدریسی ملازمین کو طبی سہولیات فوری طور پر بحال کردی جائیں تاکہ ملازمین کواس سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مختلف میٹنگز کے بعدتمام ملازمین کو مین آغا خان اور اس کے ملحق اسپتالوںمیں یہ طبی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور جلد ہی لیاقت نیشنل اسپتال میں بھی یہ سہولت جاری ہوجائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *