اُردو سائنس بورڈ دو سالوں میں 100 سائنسی کتب شائع کرے گا

  • January 3, 2017 11:05 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

اُردو سائنس بورڈ کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیئر کی دعوت پر بورڈ میں معروف دانشوروں، ادیبوں ،نامور شعراء اور کالم نگاروں کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی۔

خصوصی نشست میں ڈرامہ نویس وکالم نگار اصغر ندیم سید، پروفیسرڈاکٹر زاہد منیرعامر،ڈاکٹر نجیب جمال، مسعوداشعر، ڈین فیکلٹی آف اوریئنٹل لرننگ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرفخرالحق نوری، شعبہ اُردو پنجاب یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرمحمدکامران نے بھی شرکت کی۔

اس نشست میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ اُردو سے پروفیسر خالدمحمودسنجرانی، پروفیسرناصربشیر، ڈاکٹرعامرشہزاد، ڈاکٹرعبدالکریم خالد،راﺅمحموداصغرخاں اوردیگر نے شرکت کی۔

اہل قلم نے اس نشست کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ اُردو سائنس بورڈ کے تحت ہونے والی اشاعت، مطبوعات کے لیے موضوعات کا چناؤ کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں جس پر ڈائریکٹر جنرل بورڈ نے موثر اقدامات لینے سے متعلق یقین دہانی کرائی۔

ادیبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل اردوسائنس بورڈڈاکٹرناصرعباس نیّرنے بتایا کہ اردوسائنس بورڈاگلے دوسالوں کے دوران طلبااورعام افرادکی دلچسپی کی سوسائنسی ،معلوماتی اورکم قیمت کتابیں شائع کرے گا۔

یہ کتابیں مختصر، جامع اور عام فہم معلومات پر مشتمل ہوں گی۔اہل قلم نے اس امرپرزوردیاکہ جدیددورکے تقاضوں کومدنظررکھ کرنئے موضوعات پر کتابیں شائع کی جائیں ، جو سماجی ،معاشی اورماحولیاتی مسائل کے حل میں بھی مددگارثابت ہوں۔


Leave a Reply to اےآرساجد Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *