اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں میں پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف

  • January 20, 2018 10:03 pm PST
taleemizavia single page

رپورٹ: آمنہ مسعود

خیبر پختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف ہوا ہے. خیبر پختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں طلبہ کو پاکستان مخالف نصاب تعلیم پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں نصاب تعلیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔

یو این ایچ سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کے کیمپوں میں کمیونٹی پرائمری اسکول قائم کئے گئے ہیں جن کا سلیبس صوبائی اور وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر تبدیل کردیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نصاب کی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا حکومت نے یو این ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

سلیبس میں پاکستان کی پالیسی اور نظریے کے خلاف تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

معاشرتی علوم کی کتاب میں گلگت بلتستان اور متنازع کشمیر کو بھارت کاحصہ دکھایا گیا ہے جب کہ پاک افغان بارڈرکو ڈیورنڈ لائن بتایا گیا ہے اور بھارت کو قریبی دوست ملک لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلش کی کتاب پر افغانستان کا جھنڈا ہر صفحہ پر موجود ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ ہوم اینڈ ٹرائیبل افیئرز کی جانب سے کمشنر افغان پناہ گزین کے نام ایک خط لکھا ہے اور اس خط میں کہا گیا ہے کہ افغان پناہ گزین بچوں کے سکولوں میں ریاست مخالف نصاب پڑھایا جارہا ہے اور اس پر حکومت کی شدید تحفظات ہیں۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ نصاب کی تبدیلی حکومت کی اجازت کے بغیر کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے تحت کیمونٹی اورئینٹڈ پرائمری ایجوکیشن پراجیکٹ میں پہلی جماعت سے لیکر چھٹی جماعت تک افغان پناہ گزین بچوں کو متنازعہ سلیبس پڑھایا جارہا ہے اور یہ سلیبس خیبر پختونخوا میں قائم اقوام متحدہ کے سکولوں میں پڑھایا جانا باعث تشویش ہے۔

وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ذریعے یواین ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

KPK Letter-2


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *