پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں چار گنا اضافہ

  • December 15, 2016 3:42 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) نے اعلان کیا ہے کہ زیر سمندر آپٹیک فائبر کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اسے کراچی سٹیشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔

نئی آپٹک فائبر سے اب پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کی رفتار میں چار گنا اضافہ ہوجائے گا۔

زیر سمندر آپٹک فائبر بچھانے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار فی سیکنڈ چوبیس ٹیرا بائٹ ہو جائے گی پاکستان میں اس وقت موجودہ انٹرنیٹ رفتار فی سیکنڈ سات ٹیرابائٹ ہے۔

انٹرنیٹ فراہم کرنے والی عالمی کمپنی کی معاونت سے زیر سمندر بیس ہزار کلو میٹر طویل آپٹک فائبر بچھائی گئی ہے جسے پاکستان سمیت سولہ ممالک کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

یہ انٹرنیٹ کیبل ایشیاء سے یورپ یعنی اٹلی، فرانس، انڈونیشیاء، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلہ دیش، سری لنکا، پاکستان، عمان، متحدہ عرب عمارات، یمن اور سعودی عرب تک پھیلی ہے۔

فی الحال پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کو انٹرنیٹ کی اس نئی سپیڈ کو حاصل کرنے کے لیے انتظار کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کی انٹرنیٹ کمپنیوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو نئی انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ خریدنا ہوگی جس کے ذریعے وہ اپنے صارفین تک یہ سروس پہنچائیں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان بھی فائبر آپٹک کا منصوبہ زیر تعمیر ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد شاہراہ ریشم کو گوادر کے ساتھ جدید انٹرنیٹ سہولیات کے تحت منسلک کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *