یو ایم ٹی لاہور: 24 شعبوں میں لیکچررز، پروفیسرز کی بھرتیوں کا اعلان

  • August 13, 2017 5:59 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نےاپنے تمام شعبہ جات میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یو ایم ٹی نے لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

یو ایم ٹی میں سول انجینئرنگ، میکنیکل انجینئرنگ، الیکڑیکل انجینئرنگ، انفارمیٹکس، آرکیٹیکچر، مینجمنٹ سائنسز، گورننس اینڈ سوسائٹی، ایوی ایشن اسٹڈیز، فوڈ اینڈ ایگریکلچر سائنسز میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

یو ایم ٹی نے سپیشل نیڈ ایجوکیشن، پاور انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ٹیکسٹائل اینڈ ڈیزائن، سوشل سائنسز، ہیلتھ سائنسز، انگلش لٹریچر، ہیومنیٹیز، سافٹ انجینئرنگ، نیٹ ورکس، فزکس، انفارمیشن سسٹم، لاء اینڈ پالیسی، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور میڈیا اینڈ کیمونیکیشن اسٹڈیز میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق اساتذہ کی بھرتیاں ایچ ای سی ضوابط کے تحت ہوں گی اور ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل افراد ہی ان ملازمتوں کے لیے اہل تصور ہوں گے۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اگست مقرر کی گئی ہے اور اُمیدوار اپنی درخواست بذریعہ ای میل بھیج سکتے ہیں جس کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *