یو ای ٹی لاہورکا 14 نئی ڈگریاں شروع کرنے کا فیصلہ

  • June 12, 2017 11:21 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 14 نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں حتمی منظوری اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی یہ اجلاس کل وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہے۔

یو ای ٹی میں آئندہ سال سے ایم فل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ایم ایس اینٹرپرینورشپ، ایم ایس بینکنگ اینڈ فنانس کی ڈگری اورایم ایس سپلائی چین مینجمنٹ کی ڈگری شروع کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

یو ای ٹی میں ایم ایس پبلک پالیسی اینڈ مینجمنٹ ،ایم ایس ہیلتھ، سیفٹی اینڈ اینوائرنمنٹ ٹیکنالوجی، ایم ایس پولیمر اینڈ ٹیکنالوجی، ایم ایس سی سرفیس سائنسز اینڈ انجینئرنگ اور ایم ایس سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ڈگری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یو ای ٹی میں بی ایس سی سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ کی ڈگری ایوننگ میں شروع کرنے کی بھی منظوری کونسل سے لی جائے گی۔ کیمسٹری کے مضمون میں پانچ نئی سپیشلائزیشن کی ایم فل ڈگریان شروع کی جارہی ہیں ان سپیشلائزیشن میں آرگینگ کیمسٹری، فزکس کیمسٹری، ان آرگینگ کیمسٹری، اینوائرنمنٹل کیمسٹری شامل ہیں۔

یو ای ٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی پالیسی بھی تبدیل کی جارہی ہے۔ ایم فل میں داخلوں کے لیے تعلیمی کیرئیر کے نمبروں کا تناسب 60 سے کم کر کے 40 نمبر، تحریری امتحان کے نمبرز 25 سے بڑھا کر 40 نمبرز جبکہ انٹرویوز کے نمبرز 15 سے بڑھا کر 20 نمبرز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یو ای ٹی انڈرگریجویٹ کی سطح پر انٹرن شپ کو بھی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تھرڈ ایئر کے طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تین مہینے کی انٹرن شپ لازمی کرنا ہوگی اور اس کے لیے انڈسٹری اور کیمونٹی سروس کا انتخاب طلباء خود کریں گے یہ پالیسی 2018ء سے نافذ کی جائے گی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق 25 افغان طلباء کو داخلہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکڑیکل انجینئرنگ میں 9 افغان طلباء، میکنیکل انجینئرنگ میں 8 طلباء اور کیمیکل انجینئرنگ میں 8 افغان طلباء کو داخلے دیے جائیں گے اور فی طالبعلم حکومت پاکستان کی جانب سے دو لاکھ 5 ہزار روپے یونیورسٹی کو دیے جائیں گے۔

یو ای ٹی میں طلباء کو اپنے نام درستگی کرنے کے لیے بھی اب پانچ سو روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ کل ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں یہ اہم ترین فیصلے کیے جائیں گے اجلاس میں تمام شعبہ جات کے صدور، ڈینز اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔


  1. Maii drkhast krna chahu ga k Uet mai DAE students ki reserved seats mai b izafa krain ye in students ki behtri k lyee ik wazeh torr pay behtreen amal hoga . Shukriya

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *