لاہور میں ٹریفک کا دباؤ: سکولوں میں چھٹی کے اوقات تبدیل

  • April 15, 2017 12:55 am PST
taleemizavia single page

رپورٹ: تعلیمی زاویہ

لاہور میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور کی پانچ بڑی اہم شاہراؤں پر قائم سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں۔

ان اہم شاہراوں میں علامہ اقبال روڈ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ شامل ہیں۔ پانچ اہم شاہراؤں پر قائم سکولوں کے اوقات کار میں پندرہ سے تیس منٹ کے فرق سے لگا کریں گے۔

ان شاہراوں پر قائم سکولوں کو چھٹی بھی 15 سے 30 منٹ کے فرق سے ہوا کرے گی۔ علامہ اقبال روڈ پر واقع الفیصل سکول، سی ڈی جی سکول گڑھی شاہو، صدیق سکول، رانا سکول، لاہور لرنگ سکول، گلوبل سکول، افتخار سکول اور گرین لینڈ سکول کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔

فیروزپور روڈ پر جناح سکول، ایجوکیشن سنٹر سکول، این ڈی اسلامیہ، دی ایجوکیٹرز، الائیڈ سکول اور جامعہ اشرفیہ سکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے۔

کینال روڈ پر لاہور لائسیم، دی برج سکول، بلیسڈ سکول اور سوسائٹی پبلک سکول کا ٹائم تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح جیل روڈ کے بلوم فیلڈ سکول، لاکاس سکول اور ٹی این ایس بیکن ہائوس شامل ہیں۔ مین بلیوارڈ گلبرگ کے بیکن ہائوس سکول کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے مزید سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *