تسنیم زہرا: سٹرنگ تھیوری کی ماہر پاکستانی خاتون سائنسدان

  • August 26, 2017 8:32 pm PST
taleemizavia single page

رپورٹ

تسنیم زہرا حسین پاکستان کی نمایاں سائنسدان ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سٹرنگ تھیورسٹ کے طور پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔ تسنیم زہرا حسین کے حالات زندگی پر نظر دوڑانے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ ’’سٹرنگ تھیوری‘‘ کا مفہوم کیا ہے۔

طبعیات میں سٹرنگ تھیوری یعنی کڑی دار نظریہ ایک ایسے نظریاتی فریم ورک کو قرار دیا جاتا ہے جس میں عملی طبعیات کے نہایت کے چھوٹے اجزاء کو یک جہتی اجسام میں اس طرح تبدیل کیا جائے یا ان کی اس طرح ترتیب لگائی جائے کہ وہ ایک کڑی دار سلسلہ بن جائے۔

اس سلسلے کو دیکھ کر یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ یک جہتی اجسام کس طرح سپیس یعنی مکاں میں پروپوگیٹ کرتے ہوئے باہم رابطہ رکھتے ہیں۔ تسنیم زہرا پاکستان کی پہلی خاتون سائنسدان ہیں جنہوں نے صرف چھبیس سال کی عمر میں پاکستان کی پہلی سٹرنگ تھیورسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کی حال ہی میں شائع ہونے والی ایک کتاب میں طبعیات کے شعبے میں ہونے والی بڑی بریک تھروز کو ایک طویل تھریڈ کی شکل میں شائع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو ان ایجادات اور اس ضمن میں ہونے والی سائنسی تحقیق سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

تسنیم زہرا ایک مشہور سائنسدان، رائٹر اور استاد ہیں۔ انہوں نے ریاضی اور طبعیات میں بیچلر ڈگری کنیرڈ کالج سے حاصل کی اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے طبعیات میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔

انہیں بعدازاں ڈاکٹر عبدالسلام انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوراٹیکل فزکس کی جانب سے ہائی انرجی فزکس کے شعبے میں پی ایچ ڈی کے لئے سکالر شپ حاصل ہوا اور انہوں نے سٹاک ہوم یونیورسٹی سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔

پھر انہوں نے پوسٹ ڈاکٹرول ریسرچ ہاروڈ یونیورسٹی سے مکمل کی۔ اس وقت وہ لاہور سکول آف سائنس اینڈ انجئیرنگ (لمز) میں فیکلٹی ممبر بھی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *