ہاورڈ یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی یافتہ چیئرمین ایچ ای سی تعینات

  • May 28, 2018 4:04 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

وزیر اعظم پاکستان نے امریکہ کی نامور ادارے ہارورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر طارق بنوری کا نام بطور چیئرمین ایچ ای سی منظور کر لیا ہے۔

سرچ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کے لیے چار ناموں پر مشتمل سمری ارسال کی گئی تھی۔

سرچ کمیٹی میں لمز کے پرو ریکٹر سید بابر علی، سابق وزیر صحت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شہناز وزیر علی، فیصل باری، مرزا قمر بیگ اور سیکرٹری تعلیم اکبر دُرانی شامل ہیں۔

سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر محمد مختار، اقبال چوہدری، انوار الحسن گیلانی اور ڈاکٹر طارق بنوری کا نام چیئرمین کے عہدے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ چیئرمین کی تقرری چار سال کے لیے کی جائے گی۔

پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری یونیورسٹی آف اُتاہ میں پروفیسر ہیں، اُںہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات کے مضمون میں پی ایچ ڈٰی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

اُنہوں نے ایم اے ڈویلپمنٹ اکنامکس کی ڈگری ویلیمز کالج سے جبکہ پشاور یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ میں بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ طارق بنوری 20 کتابوں کے مصنف ہیں۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے قومی و بین الاقوامی جرائد میں اب تک 65 تحقیقی مقالہ جات لکھے ہیں۔ جبکہ اُںہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری میں مائیکرو اکنامکس ایفیکٹ آف ورکرز ریمیٹینسز کے موضوع پر مقالہ لکھا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *