تنظیم اساتذہ پاکستان کا ہر ڈویژن میں خواتین یونیورسٹی کے فیصلے کا خیر مقدم

  • April 28, 2017 12:44 am PST
taleemizavia single page

ملتان

ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر خواتین یونیورسٹی کے قیام کا وفاقی حکومت کا اعلان ایک احسن قدم ہے جس کا تعلیمی حلقوں میں بھر پور خیر مقدم کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کی مجلس فکر کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر راﺅ جلیل احمد نے تنظیم کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پروفیسرراﺅ جلیل احمد نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے تعلیم میاں بلیغ الرحمن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈویژن کی بجائے ہر ضلع کے صدر مقام پر خواتین یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ طالبات آزادانہ ماحول میں تعلیم و تدریس کے وافر مواقع سے مستفید ہو سکیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مخلوط تعلیم ہماری تہذیبی روایات کے خلاف ہے اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی سطح پر طلباءوطالبات کے کچے اذہان کے لیے کئی قسم کے اخلاقی و معاشرتی مسائل پیدا کرتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ کالجز میں بی ایس کی سطح پر مخلوط تعلیم کے فیصلے پرفی الفور نظرثانی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ کالجزغریب عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔

لہذٰا اُنہیں اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی بجائے نئی خواتین یونیورسٹیاں قائم کی جائیں اور بتدریج مخلوط تعلیم کو ہر سطح پر ختم کرنے کے لیے واضح روڈ میپ جاری کیا جائے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *