متبادل جگہ فراہمی تک فٹ پاتھ سکول چلتا رہے گا، سپریم کورٹ

  • February 18, 2018 4:04 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی محکمہ تعلیم کو کراچی کے فٹ پاتھ اسکول کو نہ چھیڑنے کا حکم جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فٹ پاتھ اسکول ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئیجس میں عدالت نے سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جب تک حکومت سندھ متبادل جگہ فراہم نہیں کرتی، فٹ پاتھ اسکول چلتا رہے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کو بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم فٹ پاتھ اسکول کو نہ چھیڑے۔

چیف جسٹس نے فٹ پاتھ اسکول کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ‘5 لاکھ روپے سپریم کورٹ رجسٹرار سے لیں، خرچ کریں اور بعد میں واپس جمع کرا دیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب قائم فٹ پاتھ اسکول کو سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سربراہ ناہید درانی نے دو دن کے اندر ختم کرنے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ اس فٹ پاتھ اسکول میں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *