کراچی: دیہی و کم ترقی یافتہ علاقوں کیلئے معیاری تعلیم کا منصوبہ

  • July 1, 2017 10:12 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

حکومت سندھ کے محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کے ذیلی ادارے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام نے کراچی کے دیہی اور کم ترقی یافتہ علاقوں تک معیاری تعلیم کے ثمرات پہنچانے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام اُٹھایا جارہا ہے۔

اس ضمن میں سندھ کی تاریخی اور قدیم ترین تعلیمی این جی او سندھ مدرسہ بورڈ کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ تیار کیا ہے۔جس کے تحت تدریس کے شعبے سے منسلک ہونے کی خواہش رکھنے والے افراد یا اپنی تدریسی صلاحیتوں میں مہارت بڑھانے کے خواہشمند اسا تذہ کے لئے شہرکے دیہی ،مضافاتی اورکم ترقی یا فتہ علاقوں گڈاپ ،تیسر ٹائون اور لیاری میں ٹیچرز ریسورس سینٹرز کے تین مراکزکا قیام عمل میں لایا جا ئے گا۔

ان مراکز میں اساتذہ کی تعلیمی استعداد کو بڑھانے اورتعلیم کے جدید طریقوں سے روشناس کرانے کے ساتھ انگریزی لکھنے اور بولنے،کمپیوٹرکے استعمال کی استعداد،ا و چھوٹے بچوں کے اسکول میں داخلے سے پہلے ابتدائی تعلیم میں خصوصی مہارت کے سلسلے میں تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہر تربیتی کورس چھ ماہ پر مشتمل ہو گا۔کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد کورس میں شریک اساتذہ کو باقاعدہ سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے۔

کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے اس معاہدے کے تحت ان کورسز میں داخلہ لینے والے زیر تربیت اساتذہ سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی حکومت سندھ کی جانب سے پروگرام ڈائریکٹرامجد لغاری اور سندھ مدرسہ بورڈ کی جانب سے بورڈ کے صدر اور سندھ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مظہرالحق صدیقی نے معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *