سندھ: آئی بی اے کے تحت پرائمری و مڈل کے طلباء کے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

  • October 16, 2017 10:05 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

صوبائی محکمہ تعلیم نے چھٹی مرتبہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے طلبہ کی تعلیمی قابلیت جانچنے کے لئے تحریری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی۔

ٹیسٹ کے لئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا ہے سرکاری اسکولوں میں پانچویں اورا ٓٹھویں جماعت کے طلبہ سے تین مضامین ریاضی، سائنس اور انگریزی کے تحریری ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ تعلیم باقاعدگی سے ٹیسٹ کراکر ٹیسٹ لینے والے ادارے کو کروڑوں روپے دے رہاہے تاہم ٹیسٹ کے ذریعے اسکولوں اور طلبہ میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہر سال ٹیسٹ میں یکساں یا ملتے جلتے نتائج ہی ہوتے ہیں۔

ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کا ٹیسٹ لینے والے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نثار صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ ساتویں اور آٹھویں جماعت کے ڈیڑھ لاکھ طلبہ کا اضلاع کی بنیاد پر تحریری ٹیسٹ لیا تھا جس کے پانچ کروڑ ملے تھے اب ایک بار پھر ٹیسٹ لینے کے لئے کہا گیاہے۔

تاہم ہم نے اس سے قبل بھی ٹیسٹ لئے تھے لیکن اس کا فائدہ کچھ نہیں ہوا قوم کی رقم ضائع ہوئی کیونکہ اگلے ٹیسٹ میں تو نتائج بہتر آنے چاہئے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا ہر سال نتائج خراب سے خراب ہورہے ہیں۔

ٹیسٹ لینے کے بعد جو نتائج مرتب کرتے ہیں اس کی بنیاد پر محکمہ تعلیم کو طلبہ اور اسکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز مرتب کرکے عمل کرنا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا صرف ٹیسٹ کراکے اور نتائج حاصل کرکے سرکاری اسکولوںاور طلبہ کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *