سائنسدانوں نے ڈی این اےکا جائزہ لیکر طویل عمر کا راز معلوم کرلیا

  • October 18, 2017 1:08 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

ماہرین نے مختلف لوگوں کے ڈی این اے کا جائزہ لے کر یہ راز معلوم کرلیا ہے کہ طویل عرصہ تک زندہ کیسے رہا جائے۔

اسکاٹ لینڈ کی ایڈن برگ یونیورسٹی کی ٹیم نے اپنی تحقیق کے دوران لوگوں کے جینیاتی کوڈ میں وہ جین ڈھونڈنے کی کوشش کی جو طویل عمر کی ذمہ دار ہے اور وہ کیا باتیں ہو سکتی ہیں جو اس جین کو صحتمند بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحقیق کیلئے 6؍ لاکھ لوگوں کے جینیاتی کوڈ کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیم پر خرچ کیا جانے والا ہر سال کسی بھی شخص کی زندگی میں اوسطاً 11 ماہ کا اضافہ کرتا ہے جبکہ موٹاپے میں وزن کا ہر اضافی کلوگرام کسی بھی شخص کی زندگی سے اوسطاً دو ماہ کم کر دیتا ہے۔

جبکہ سگریٹ کا ایک پیکٹ استعمال کرنے والے شخص کی زندگی سات سال کم ہوجاتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کے ڈی این اے میں ایسی تبدیلی واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ کھاتے ہیں یا پھر ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔

لہٰذا محققین ایسے لوگوں کا تقابلی جائزہ لینے میں کامیاب رہے جن میں سے کچھ زیادہ کھاتے ہیں اور کچھ زیادہ نہیں کھاتے، چاہے ان کا لائف اسٹائل کیسا بھی ہو۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *