تعلیمی اداروں کی زمین کسی ادارے/این جی اوز کودینے پر پابندی

  • January 20, 2018 12:43 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو تعلیمی ادارے کی زمین کسی سرکاری ادارےیا این جی اوز کو بطور عطیہ یا کسی اور صورت میں دینے سے سختی سے منع کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن سکولز کے مطابق7جنوری کو ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی کے سربراہ سکول کی عمارت کے کسٹوڈین( رکھوالے) ہیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ سکول کی عمارت کسی بھی صورت میں کسی سرکاری و نیم سرکاری ادارے کو دینے کی اجازت نہیں ہوگی اور سکول کی جگہ صرف سکول کے استعمال میں ہی رہے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی سکول ہیڈ ماسٹر نے اپنی جگہ کسی اور ادارے کو استعمال کرنے کے لیے دی تو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالے سے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو بذرہہ مراسلہ آگاہ کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *