پنجاب: 3 لاکھ سکولز اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا حتمی نوٹیفکیشن

  • September 18, 2017 10:48 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

حکومت پنجاب نےسرکاری سکولز کے تین لاکھ سے زائد اساتذہ کے سکیل کو اپ گریڈ کرنے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولز اساتذہ کا سکیل اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری سکولز اساتذہ کی ترقیوں کے بعد حکومت کو اب تنخواہوں کی مد میں تین ارب روپے کے بجٹ کا اضافہ کرنا ہوگا۔

محکمہ فنانس کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد سرکاری سکولز کے اساتذہ کی سکیل اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری سکولز اساتذہ کی نوویں سکیل سے 14ویں سکیل میں اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے۔

پنجاب کے ایلیمنٹری سکولز اساتذہ کی 14 ویں سکیل سے پندرہویں سکیل میں اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے۔ سیکنڈری سکولز اساتذہ کی تنخواہوں پر دو انکریمنٹ لگانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ فنانس کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایلیمنٹری سکولز میں پہلے سے ہی پندرہویں سکیل میں تعینات اساتذہ کی اپ گریڈیشن کر کے انہیں سولہویں سکیل میں ترقی دے دی گئی ہے۔

اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کا اطلاق یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ سے ہوگا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *