پنجاب پولیس کے بچوں کو تعلیم کیلئے سکالرشپ دینے کا فیصلہ

  • February 13, 2018 11:54 am PST
taleemizavia single page

راولپنڈی: پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیاگیاہے کہ پولیس ملازمین کے جوبچے کالجوں اوریونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں اورانہوں نے 65فیصد یااس سے زیادہ نمبرحاصل کررکھے ہیں انہیں محکمہ پولیس کی جانب سے تعلیمی وظائف دئیے جائیں گے۔

اس حوالے سے آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازخان کے حکم پرصوبے کے تمام اضلاع کے پنجاب پولیس کے ملازمین سے ان کے بچوں کے لئے تعلیمی سکالرشپ کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں سنٹرل پولیس آفس لاہورکی جانب سے جاری کئے گئے ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس سرکلر کے مطابق پنجاب پولیس کے ملازمین اپنے ایسے بچوں کے لئے تعلیمی سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں 25فروری تک جمع کراسکتے ہیں کہ جنہوں نے65فیصد یااس سے زیادہ نمبرحاصل کئے ہیں۔

اس حوالے سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ5بڑی یونیورسٹیوں کامسیٹس یونیورسٹی ،لمزلاہور،غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ صوابی ،نسٹ یونیورسٹی اورآغاخان یونیورسٹی میں اعلیٰ حاصل کرنے والے بچوں کوسکالرشپ کی مدمیں مکمل فیس کی ادائیگی کی جائے گی۔

جبکہ دیگراداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کوسکالرشپ کی مدمیں ٹیوشن فیس ،رجسٹریشن فیس اورایڈمیشن فیس پنجاب پولیس کی جانب سے اداکی جائے گی۔جب کہ پہلے سمیسٹرمیں داخل ہونے والے بچوں کوسکالرشپ کے ساتھ کتابوں کی خریداری کے لئے پندرہ ہزارروپے بھی دئیے جائیں گے۔

اس حوالے سے سکالرشپ کے حصول کےلئے خصوصی درخواست فارم پرنٹ کرائے گئے ہیں جومتعلقہ سی پی اوآفسزسے حاصل کرکے 25فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔یادرہے کہ پنجاب پولیس کے شہداء کے بچوں کے لئے پہلی کلاس سے سکالرشپ دینے کافیصلہ پہلے ہی کیاجاچکاہے۔جس کے لئے درخواستیں بھی وصول کی جاچکی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *