قائد اعظم یونیورسٹی: بی ایس، ماسٹرز،ایم فل، پی ایچ ڈی میں داخلوں کا شیڈول جاری

  • July 20, 2017 11:58 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے سال 2017ء میں داخلوں کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی فیکلٹی آف بائیولوجیکل سائنسز، فیکلٹی آف نیچرل سائنسز اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں ایم فل فل کے داخلے کیے جارہے ہیں۔

یونیورسٹی نے فیکلٹی آف بائیولوجیکل سائنسز میں اینیمل سائنسز، بائیو کیمسٹری، بائیو انفارمیٹکس، بائیوٹٰیکنالوجی، اینوائرنمنٹل سائنسز، مائیکروبائیولوجی، پلانٹ سائنسز اور فارمیسی میں ایم فل میں داخلے کیے جارہے ہیں۔

فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میں کیمسٹری، ارتھ سائنسز، الیکڑونکس، ریاضی، فزکس، شماریات اور کمپیوٹر سائنس میں ایم فل میں داخلے کیے جارہے ہیں۔

فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں انتھروپولوجی، امریکن سٹڈیز، ایشین سٹڈیز، ڈیفنس اینڈ سٹرٹٰیجک سٹڈیز، اکنامکس، تاریخ، انٹرنیشنل ریلیشنز، پاکستان اسٹڈیز، سائیکالوجی اور سوشیالوجی کے مضمون میں ایم فل کے داخلے کیے جارہے ہیں۔

یونیورسٹی ضوابط کے مطابق ایم اے ایم ایس سی اور بی اے میں فرسٹ ڈویژن کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ ایف ایس سی میں سیکنڈ ڈویژن ہونے کی صورت میں میڑک، گریجویشن اور ماسٹر میں فرسٹ ڈویژن ہونا لازمی ہے۔

ایم فل میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے جس کے لیے پاکستانی اور غیر ملکی طلباء بھی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کیلئے آخری تاریخ 21 اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں داخلوں کی مزید تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *