پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر تقرری کیلئے تین پروفیسرز فائنل

  • May 30, 2018 11:12 am PST
taleemizavia single page

لاہور: عاصم قریشی

پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی نے تین ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے ان تین اُمیدواروں کو آج تین بجے وزیر اعلیٰ پنجاب نے انٹرویو کے لیے بُلا لیا ہے۔

سرچ کمیٹی کی جانب سے فائنل کردہ تینوں پروفیسرز کا تعلق پنجاب یونیورسٹی سے ہے۔

سرچ کمیٹی نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر زکریا ذاکر اور پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پرنسپل ڈاکٹر منصور سرور شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد

ڈاکٹر نیاز احمد پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں جبکہ وہ 9 سال سے یو ای ٹی ٹیکسلا میں وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ڈاکٹر نیاز احمد نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور

ڈاکٹر منصور سرور نے آئیوا سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے کمپیوٹر سائنس کے مضمون میں پی ایچ ڈٰی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے وہ 2006ء سے پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بطور پرنسپل تعینات ہیں جبکہ وہ لمز میں بھی شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر

ڈاکٹر زکریا ذاکر نے جرمنی کی یونیورسٹی آف بیلیفے سے سوشیالوجی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ وہ امریکہ کی سٹونی بروک یونیورسٹی میں سینئر فُل برائٹ فیلو بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر زکریا ذاکر پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں۔

معروف صنعتکار رزاق داؤد کی سربراہی میں قائم سرچ کمیٹی کو وائس چانسلر کے عہدے کے لیے 102 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس میں 40 اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کر کے 28 اور 29 مئی کو اںٹرویوز لیے گئے۔

سرچ کمیٹی کے دیگر ممبران میں آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف، نور انٹرنیشنل پرائیویٹ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، چیئرپرسن پنجاب ویمن کمیشن ڈاکٹر فوزیہ وقار اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نبیل اعوان شامل تھے۔

سرچ کمیٹی کی جانب سے مذکورہ تین ناموں کو وائس چانسلر کے عہدے کے لیے فائنل کیا گیا ہے جن کے حتمی انٹرویوز آج وزیر اعلیٰ پنجاب سرچ کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ کریں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کا عہدہ 2 سال 5 مہینے سے خالی پڑا ہے اور یونیورسٹی میں ڈاکٹر ناصرہ جبیں کو قائمقام وائس چانسلر تعینات کر رکھا ہے۔


  1. Amazing fact is that industrialist what to do with appointment of v.cs ????????where is universities acdemic staff association???????why not appointment of new v.c make sure before 3 months of retirement of serving v.c????????
    Why search commities??????why not v.c among top three seneors from university concerned????????
    Govt should not make it a usles time taking practice.Its not political post .Academic staff association must have to rsise this issue at large.
    Regards

  2. Dr Zakria is poor choice, he is Pet of Dr Nizam
    He himself has no vision & totally depends on Dr Nizam who is an enemy to punjabi Speakers.

    1. اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن وائس چانسلر لگوانے کیلئے نہی بلکہ پروفیسرز اور اکیڈمک اشوز کیلئے ہوتی ہے لیکن دوسری جانب نا اہل سیاسی قیارتوں نے اس عہدے کو کسی میرٹ پالیسی سے پر کرنے کی بجائے ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر تقریوں کا وطیرہ بنا لیا ہے جس سے یہ اہم اکیڈمک عہدہ کم اور سیاسی اکھاڑہ زیادہ نظر آتا ہے
      پتہ نہی جاہل حکمرانوں سے تعلیم کے شعبے کی کب جان چھوٹے گی

Leave a Reply to Dr.Muhammad waris awan Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *