پنجاب یونیورسٹی: بی اے/ بی ایس سی کمپوزٹ امتحان کا شیڈول جاری

  • October 6, 2017 10:01 pm PST
taleemizavia single page

گجرانوالہ

پنجاب یونیورسٹی نے آخری بار کمپوزٹ بی اے بی ایس سی سالانہ امتحان دو ہزار اٹھارہ کا داخلہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ سترہ اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی پارٹ ون ، پارٹ ٹو اور کمپوزٹ(اولڈ سکیم) سالانہ امتحانات 2018ء کے لئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق بی اے/ بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2018ء میں شرکت کے لیے (ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 19 اکتوبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ چوبیس اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح بی اے/ بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان 2018ء میں شرکت کے لیے (ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 4 دسمبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ سات دسمبر ہے۔

اسی طرح بی اے/ بی ایس سی پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2018ء میں شرکت کے لیے (لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں) کے لئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک چھبیس اکتوبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31اکتوبر ہے۔

اسی طرح بی اے/ بی ایس سی پارٹ ون سالانہ امتحان 2018ء میں شرکت کے لیے (لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں) کے لئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 27 نومبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے۔

اسی طرح بی اے/ بی ایس سی (کمپوزٹ اولڈ سکیم) سالانہ امتحان 2018ء میں شرکت کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 19 اکتوبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے۔

واضح رہے کہ امتحانات اپریل 2018 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے۔ دونوں پارٹس میں اہل ہونے کی صورت میں پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے لئے داخلہ فارمزو فیس الگ الگ جمع کرانے ہوں گے۔ پارٹ ون میں فیل شدہ امیدواران پارٹ ٹو کا امتحان دینے کے اہل ہیں۔

تاہم ایسی صورت میں امیدوار پارٹ ٹو کا فارم اور فیس علیحدہ جمع کروائیں گے۔ بی اے/ بی ایس سی (کمپوزٹ اولڈ سکیم) سالانہ امتحان 2018ء کے تحت امتحان دینے کے خواہشمند امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس سکیم کے تحت 2018ء میں آخری بار امتحان منعقد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *