پنجاب یونیورسٹی: چار شعبہ جات کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

  • February 21, 2017 8:26 am PST
taleemizavia single page

لاہور/سٹاف رپورٹر

پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز اختر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ڈاکٹر رفاقت علی اکبر کو نیا ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی میں ڈاکٹر فردوس بریں کو نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ڈاکٹر محمد سلیم شعبہ باٹنی کے چیئرمین تھے۔

پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ پروگرام میں ڈاکٹر فہیم آفتاب کو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عامر اعجاز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں ڈاکٹر مکشوف اطہر کو ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم خان نے نئے سربراہان کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

قائم مقام وائس چانسلر اس سے پہلے یونیورسٹی میں رجسٹرار، ایڈیشنل رجسٹرار، ریذیڈنٹ آفیسر ون، کے عہدوں پر بھی تبدیلیاں کر چکے ہیں۔

  1. ریسرچ کا منجن بڑے کمال سے بک ریا ھے۔ پنجاب یونیورسٹی
    اٹاپ 500 یونیورسٹیز میں بس آنے کو تیار ھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *