پنجاب یونیورسٹی: بی اے امتحان،91 ہزار طلباء کیلئے 309 امتحانی مراکز

  • April 4, 2018 8:22 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: عاصم قریشی

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے/ بی ایس سی پارٹ ٹو اور کمپوزٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ امتحان میں 91 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔

پنجاب یو نیورسٹی کے زیر انتظام سالانہ امتحانات 2018 کا آغاز 5 اپریل سے ہوگا جو 19 اپریل تک جاری رہیں گے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید گجر کے مطابق سالانہ امتحانات میں ملک بھر سے 91 ہزار نو سو اٹھارہ امیدوار حصہ لیں گے۔ امیدواروں میں 66399 طالبات اور 25519 طلباء شامل ہیں۔

بی اے/ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے لیے ملک بھر میں 309 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ساجد رشید گجر کا کہنا ہے کہ امتحانات کی کڑی نگرانی کے لیے بارہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو چھاپے مار کر نقل اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *