پنجاب یونیورسٹی: ایم اے، بی ایس آنرز کی نئی داخلہ پالیسی/ شیڈول کا اعلان

  • September 8, 2017 6:24 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2017-18ءکے لئے ایم اے، ایم ایس سی اور بی ایس آنر (4سالہ پروگرام) کے سالانہ داخلوں کے شیڈول اور پالیسی کا اعلان کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے جمعہ کو کیے گئے اعلان کے مطابق مذکورہ بالا پروگراموں میں داخلے 18ستمبر سے شروع ہو کر 28ستمبر تک جاری رہیں گے اور داخلوں کی نگرانیاعلیٰ سطحی داخلہ کمیٹی کرے گی۔

یہ داخلہ کمیٹی تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، پرنسپلز آف کالجز پر مشتمل ہو گی اور اس کمیٹی کے سربراہ انجینئرنگ کے سب سے سینئر ترین فیکلٹی ڈین ڈاکٹر محمد تقی زاہد ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کے عارضی وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 12اکتوبر1882ءکو یونیورسٹی کے قیام سے لے کر اب تک کی یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر سطح پر فول پروف ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن کے تحت کسی دباﺅ میں آئے بغیر شفاف داخلوں کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ داخلہ کے خواہش مند امیدواروں کی طرف سے داخلہ کے لئے جمع کروائے جانے والے حلفیہ بیان میں چند تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جن کے تحت داخلہ لینے والے تمام طلباءو طالبات ملکی قانون کا احترام کریں گے اور بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں گے۔


  1. ایسے بیانات ہر سال آتے ہیں اور ہر بار سٹوڈنٹس کو غیر سیاسی رکھنے کے لئے کوئی نا کوئی شق تیار کیے رکھتے ہیں

    1. qazi1516@gmail.com
      Textile brokerage house.
      پنجاب یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی چند مشہور اور اچھی
      شہرت کی حامل یونیورسٹی میں ھوتا ھے۔ بہتر داخلہ پالیسی سے اس کے امیج میں بہتری اے گی۔
      پچھلے کچھ عرصہ سے جامعہ میں کچھ ایسے طلبہ بھی داخلہ لینے میں کامیاب ھو گے تھے جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ جو جامعہ کی نیک نامی پر دھبے کی واجہ بنے سو داخلہ پالسی میں کچھ ایسا کرنا ھو گا کہ ایسے طلبہ داخلہ نہ لے سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *