پنجاب میں 77 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کی تصدیق کا شیڈول جاری

  • June 3, 2017 1:27 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب میں ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا آغاز پانچ جون سے ہوگا اور اس کے لیے پنجاب کے 36 اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفاتر کا خصوصی ٹیمیں دورہ کریں گی۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایجوکیٹرز کی بھرتیوں سے متعلق تمام دفتری کاغذات مکمل کر لیں۔

پنجاب میں 77 ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کیے جارہے ہیں جس کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن تاخیر کا شکار ہے۔ محکمہ کی جانب سے پہلے 15 مئی سے اس ویلیڈیشن کا آغاز ہونا تھا جو اب پانچ جون سے ہوگا۔

تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرنے والی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں تمام ڈیٹا کی تصدیق کریں گی جس کے لیے اتھارٹیز کی مطلوبہ معلومات کو مکمل طور پر تیار رکھنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں۔ محکمہ نے اتھارٹیز کو حکم جاری کیا ہے کہ خصوصی ٹیموں کے لیے دفاتر اور مسلسل بجلی کی فراہمی کا بھی بندوبست کریں۔

تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن مکمل ہونے کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں ایجوکیٹرز کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *