پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پروفیسرز کی بھرتیوں کا اشہتار معطل کر دیا

  • August 5, 2017 2:55 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سرکاری کالجوں میں پروفیسرز کی بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیا تھا جو اب واپس لے لیا گیا ہے اور دوبارہ سے نیا اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

کمیشن کی جانب سے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 73 پروفیسرز کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں جس کے لیے اب نئے ضوابط طے ہوں گے۔

پہلے سے جاری اشتہار کے مطابق بارہ سالہ تدریسی تجربہ، متعلقہ مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تصدیق شدہ جرائد میں 6 تحقیقی مقالوں کی اشاعت کی شرط عائد کی تھی۔

اس اشتہار میں مرد اُمیدوار کے لیے عمر کی حد 53 سال جبکہ خاتون اُمیدوار کے لیے عمر کی حد 56 سال رکھی گئی تھی۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن سرکاری کالجوں میں انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، اکنامکس، بائیولوجی، شماریات، زوالوجی، باٹنی، اُردو اسلامیات، سیاسیات، کامرس، ہسٹری، ایجوکیشن، عربی، سوشیالوجی، فارسی، جغرافیہ، پنجابی، سائیکالوجی، سوشل ورک اور ہوم اکنامکس کے مضامین میں پروفیسرز کی بھرتیاں کرے گا۔

جس میں 42 میل پروفیسرز اور 31 فی میل پروفیسرز شامل ہوں گی۔ ان بھرتیوں کا نیا ترمیم شدہ اشتہار جلد جاری کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *