پنجاب میں سرکاری “سٹوڈنٹس میگزین” کا اجراء پندرہ مارچ کو ہوگا

  • March 4, 2018 1:06 pm PST
taleemizavia single page

بہاولپور

پنجاب کے سرکاری سکولز کے طلباء کے لیے حکومت کی جانب سے سکول میگزین کا اجراء کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، سٹوڈنٹس میگزین کے نام اس کی باقاعدہ لانچنگ پندرہ مارچ کو لاہور میں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان نے سیکرٹری سکولز، ڈی پی آئی ایلیمنٹری سکولز، ہائی سکولز اس ضمن میں باقاعدہ طور پر ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے ہیڈ ماسٹروں کو ایک مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں اس میگزین سے متعلق ہدایات ہیں۔

سٹوڈنٹس میگزین کے لیے پنجاب کے ایک ہزار ایک سو سرکاری سکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان سکولوں میں ایلیمنٹری اور ہائی سکولز شامل ہیں۔ سکول کی سطح پر ایک میگزین کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے اور اس کمیٹی میں سکول کے اُردو و انگریزی مضمون کے اُستاد، سکول کونسل کا ایک ممبر اور والدین کو شامل کیا جائے گا۔

یہ کمیٹی طلباء سے موصول ہونے والے مواد کا جائزہ لے گی اور پھر اس مواد کو تشکیل دیے جانے والے ویب پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

سٹوڈنٹس میگزین میں سرکاری سکولوں کے طلباء کی اچیومنٹ، تقریبات کی اشاعت کی جائے گی۔

اسی طرح ان میگزین کے لیے سٹوڈنٹ ایمبیسڈر بھی منتخب کیے جائیں گے اور ہر سکول سے ایک ایمبیسڈر لیا جائے گا۔

اس میگزین کی اشاعت سرکاری طور پر کی جائے گی اور اس کے لیے الگ سے ویب سائٹ بھی بنائی جارہی ہے، میگزین کا پرنٹ ورژن بھی شائع کیا جائے گا جس کے تمام تر اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *