پنجاب میں سرکاری سکولز اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پاپندی ختم

  • January 17, 2018 12:14 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب کے سرکاری سکولز کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پاپندی کو نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے وزیر سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں تین رُکنی خصوصی بورڈ تشکیل دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پراس بورڈ میں وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بورڈ اٹھارویں گریڈ تک کے سکولز اساتذہ کے تبادلے کرنے کی اجازت دینے کا مجاز ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق صوبے کے متعدد اساتذہ میرٹ پر ہونے کے باوجود تبادلوں سے محروم ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے تبادلوں پر پاپندی عائد کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو میرٹ اور قوانین کے مطابق تبادلوں کا حق حاصل ہے تاہم ان کا فیصلہ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔

اس ضمن میں محکمہ سکولز ایجوکیشن میں پہلے سے جمع شدہ درخواستوں پر بورڈ کی جانب سے فیصلے کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم جاری کیا ہے کہ یہ بورڈ ہر پندرہ دن بعد اجلاس منعقد کرے گا جس کے بعد اساتذہ کے تبادلوں کی منظوری دی جائے گی۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ الیکشن قریب ہونے پر پنجاب حکومت نے سیاسی وجوہات کی بناء پر سکولز اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پاپندی اُٹھائی ہے تاکہ مسلم لیگ نواز سے وابستہ اساتذہ کی خواہش کے مطابق تبادلے کیے جاسکیں۔ دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے پاپندی ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

CM Letter Final


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *