پنجاب میں انٹرمیڈیٹ تک کے نصاب میں تبدیلی کی منظوری

  • March 23, 2018 11:54 am PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود

پنجاب میں نصابی کتب کی تبدیلی سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک کے 41 مضامین کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی وزارت تعلیم کی نصابی پالیسی 2006ء کو پنجاب میں نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ نے 41 مضامین کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کی نگرانی میں ان جماعتوں کیلئے نئی کتابیں مرتب ہوں گی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان مضامین میں اسلامیات، اخلاقیات، عربی، اُردو، انگریزی، ریاضی، جنرل سائنس، کمپیوٹر ایجوکیشن، تاریخ، جغرافیہ، فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی، مطالعہ پاکستان کے نصاب کو تبدیل کیا جائے گا۔

چھٹی جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک فارسی، ہوم اکنامکس، سوکس، فزیالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ٹیکسٹائل اینڈ کلوتھنگ کے مضامین کا نصاب بھی تبدیل ہوگا۔ ایڈوانسڈ اسلامک سٹڈیز، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، مسلم ہسٹری، ہسٹری آف سویلائزیشن کے مضامین بھی شامل ہیں۔

فیصلے کے مطابق اینوائرنمنٹ اسٹڈیز، شماریات، ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ، ایجوکیشن، سائیکالوجی، لائبریری سائنس، پاکستان کلچر، انگلش لٹریچر، فائن آرٹس کی درسی کتب تبدیل ہوں گی۔ ایم ڈی ٹیکسٹ بُک بورڈ عبد القیوم نے تعلیمی زاویہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2006ء کی وفاقی حکومت کی کریکولم پالیسی کو پنجاب میں نافذ کیا جارہا ہے اورنئی کتابوں کی ترویج اسی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ کتابوں کی تیاری مرحلہ وار کی جائے گی اور نئے نصاب کا اطلاق رواں سال سے ہی کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *