تعلیمی اداروں میں انرجی اینڈ کاربونیٹڈ ڈرنک کی فروخت پر پاپندی

  • May 13, 2017 8:23 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی اور کاربونیٹڈ مشروبات کی تعلیمی اداروں میں فروخت پر پاپندی عائد کر دی ہے یہ مشروبات تعلیمی ادارے کی سو میٹر کی حدود میں بھی فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے ملٹی نیشنل اور لوکل کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا اور اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں ان مشروبات کی فروخت پر مکمل پاپندی عائد ہوگی۔

نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ کاربونیٹڈ ملے مشروبات پینے سے بچوں کی نشوونما، ہڈیوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اُن کاکہنا ہے کہ مشروبات تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پنجاب فوڈ سیفٹی ریگولیشن کے مطابق کولڈ ڈرنک تیار کریں اور غیر معیاری فوڈ کلرز استعمال کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ گرین زون میں صرف پھل اور شیک فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *