پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں تین سال کیلئے 8 نئے ڈائریکٹرز تعینات

  • February 18, 2018 3:50 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز میں آٹھ نئے ڈائریکٹرز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین پیف ایم پی اے انجینئر قمر الاسلام راجہ کو دوبارہ سے تین سال کے لیے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

پیف کے بورڈ آف گورنرز میں نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حمید شیخ، سابقہ پرنسپل کینئرڈ کالج لاہور ڈاکٹر میرا فیلبوس کو بھی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

عبد الرؤف شکوری، سابقہ وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا، رانا محمد افضل اور فوزیہ وقار کو تین سال کی مدت کے لیے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تقرری مذکورہ ڈائریکٹرز میں سے کی جائے گی تاہم اس کا اختیار بورڈ آف گورنرز کے پاس ہے کہ وہ چیئرمین کے لیے نام کو حتمی شکل دے۔

PEF2


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *