پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن: مفت تعلیم کا نیا منصوبہ لانچ

  • January 22, 2017 9:10 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

پیف نے نیو سکول پروگرام فیز ایٹ کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیز کے لیے پیف پارٹنر سکول مالکان ،فردِ واحد اورمخصوص ایف اے ایس فیزٹین کے درخواست گار اہل ہوں گے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ’نیو سکول پروگرام کی توسیع کے لیے فیز8لانچ کیا ہے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبہ پنجاب کے منتخب علاقوں میں ، جن کی فہرست پیف کی ویب سائٹ پر موجود ہے ، پرائمری سکول کھولنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

اس فیز کے تحت درخواستگار کا سکول اسی تحصیل میں واقع ہونا ضروری ہے ، جو پیف ویب سائٹ کی منتخب شدہ علاقوں میں شامل ہے۔معاہدہ شراکت پر دستخط کرنے کے بعد کامیاب امیدوارکے لیے ایک ماہ کے اندر2مکمل کمرے،2اساتذہ،پینے کا صاف پانی اور واش روم کی سہولیات کے ساتھ مجوزہ جگہ پر پارٹنر سکول کو فعال کرنالازم ہوگا۔

نیوسکول پروگرام فیز8میں ایسے درخواستگارسکول مالکان اہل ہیں جنہوں نے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام میں فیز10درخواست دی تھی مگر ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں شراکت کے لیے درکار کامیابی حاصل کرنے کے باوجود ایک کلومیٹر کے گردو نواح میں پیف یا سرکار ی سکول واقع ہونے کی وجہ سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ الحاق نہیں کرسکے۔

ان سکولوں کے لیے ان علاقوں میں واقع ہونا لازم ہے جو تحصیلیں پیف ویب سائٹ پر این ایس پی فیز 8کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔اسی سلسلے میں اس فیز کے تحت خواہشمندفردِواحد بھی درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس منتخب شدہ تحصیل کا سکونتی سرٹیفیکیٹ ڈومیسائل اور شناختی کارڈ دستیاب ہے۔

اوران امید وار وں کے درخواست دینے کے لیے عمر کی حد 21سے 65سال ہے۔مزید برآں پیف پارٹنر سکول مالکان کونیو سکول پروگرام کے فیز8میں درخواست دینے کے بھی اہل ہیں جو پیف سے 2014ء یا اس سے قبل معاہدہ کرنے کے بعددو لگاتار کوالٹی ایشورنس ٹیسٹو ں میں80 فیصد مجموعی رزلٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کر چکے۔

ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے مطابق200طلباء پیف پارٹنر سکولوں میں داخل ہوں۔ پیف انتظامیہ نے تمام سکول مالکان کو مطلع کیا ہے کہ کوئی بھی فرد ، ادارہ یاگروہ سے درخواست دہندہ سکول کو منتخب کر وانے کی غرض سے رابطہ کر کے کوئی ناجائزپیشکش قبول کرتا ہے تو درخواست گزار خود ذمہ دار ہوگا۔

مزید یہ کہ سکول کے انتخاب کے لیے سفارش یا کوئی ذریعہ اثر انداز نہ ہوگابلکہ ایسی کوشش نااہلی کا باعث بنے گا۔


  1. Sir may fata say hun or hamry elaky may 20 kilometer k pasly pr be school ni hay.
    May chahta hu k yaha k loog be s new dor may shamel hu jaye.
    Kea yaha huskta hay ya ya ni.???????

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *